جیو چھوان 19

چین کا شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن اتوار کے روز روانہ کر نے کا اعلان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں چین کے شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن سے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

ہفتہ کے روزترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شین زو۔23 انسان بردار خلائی جہاز کو بیجنگ وقت کے مطابق 24 مئی کی رات 11 بج کر 8 منٹ پر خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال چین کے خلائی دن کے موقع پر دو پاکستانی خلا باز چین کے خلانورد تحقیقی و تربیتی مرکز میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ مشن ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایک پاکستانی خلا باز “پے لوڈ اسپیشلسٹ” کے طور پر مختصر مدت کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ اس وقت وہ طے شدہ تربیتی پروگرام کے تحت بنیادی تربیت اور خلائی پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت حاصل کر رہا ہے۔تربیت میں خاص طور پر عملی آپریشنل صلاحیتوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی خلا باز کو خلائی مشن کی کامیاب تکمیل کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے، جبکہ اس سلسلے میں تمام امور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

چینی زبان کی تربیت سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں باقاعدہ چینی زبان کی کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ خلا باز بنیادی چینی زبان اور خلائی مشن کے دوران استعمال ہونے والے ضروری کمانڈ الفاظ سے واقف ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں