چینی نا ئب وزیر اعظم 5

چین چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) 2026 لوجیا زوئی فورم شنگھائی میں شروع ہوگیا ہے ۔ اس سال فورم کا موضوع “گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے تناظر میں مالیاتی ترقی اور تعاون: نئے تصورات ، نئے چیلنجز اور نئے مواقع” ہے۔

فورم کے دوران باضابطہ طور پر “شنگھائی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے لیے آف شور مالیاتی اقدامات کا منصوبہ” جاری کیا گیا، نیز پیپلز بینک آف چائنا اور دیگر متعلقہ محکموں نے بھی متعدد مالیاتی اقدامات کا اعلان کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ترقی اور گورننس سے جڑے چیلنجوں کے تناظر میں ، صرف بین الاقوامی اصولوں اور کثیرالجہتی پر مبنی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون ہی درست راستہ ہے ۔

چین ثابت قدمی سے چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا، مالیاتی حکمرانی کو مزید بہتر بنائے گا اور قومی مالیاتی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دے گا اور دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چینی منڈی میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنائیں اور چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں