ہوا چون اینگ ن

چین عالمی ترقی میں نمایاں خدمات کا تسلسل جاری رکھے گا ،ہوا چون اینگ

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نےکہا ہے کہ چینی معیشت میں مسلسل اضافے سے دنیا کو ترقی کے لیے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کی جی ڈی پی مالیت کے حوالے سے کہا کہ رائٹرز ،اے پی سمیت اہم عالمی میڈیا اداروں نے چین کی جی ڈی پی کو نمایاں توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل سے حاصل ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا سے وابستہ ہے اور چین کی ترقی دنیا کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گی،چین نے نہ صرف اقتصادی ترقی،بلکہ انسداد وبا،عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام میں مثبت کردار ادا کیاہے،چینی معیشت میں مسلسل اضافے سے دنیا کو ترقی کے لیے مزید مواقع میسر آئیں گے۔