بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین ، روس اور امریکہ کے سربراہان کی شن زن میں ملاقات نے عالمی اسٹریٹجک استحکام کے لیے عملی تعاون کے راستے پیش کیے ہیں۔
انڈونیشیا میں جکارتہ لندن پبلک ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ کے چائنا اسٹڈیز سینٹر کے مشیر رینو نے کہا کہ شی جن پھنگ، ولادیمیر پوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ہی جگہ اکٹھا ہونا بذات خود اہمیت رکھتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو مثبت اشارہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال کو بہترکرنے کی کوشش بہت ضروری ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس ضمن میں کسی بھی کوشش کی حمایت کرنی چاہیے۔
تھائی لینڈ کے ایشیا پیسفک تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ویلرن فچاون پادی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام ، امن کے ساتھ بقائے باہمی، باہمی فائدے پر مبنی تعاون اور بات چیت و مشاورت کے چار نکات ، نہ صرف چین، روس اور امریکہ کے درمیان درست تعلقات کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ عالمی اسٹریٹجک استحکام کے لیے بھی عملی تعاون کے راستے تجویز کرتے ہیں۔
میکسیکو کی ویراکروز یونیورسٹی کے بنی نو انسان کے ہم نصیب معاشرے کے ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انیبال کارلوس نے کہا کہ چین نے تنازعات کے پرامن حل کے نظام کو فروغ دینے کی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کو کثیر الجہتی تعاون میں بڑھتے ہوئے اہم کردار کو ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔









