چین 9

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ پارٹی نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے دریائے زرد کے انتظام کے گزشتہ اسی سالوں میں بنیادی طور پر “ہر تین سال میں دومرتبہ شگاف پڑنے” کی صورتحال کو تبدیل کیا ہے،جس سے سوشلسٹ نظام کی نمایاں برتریوں کا بھرپور مظاہرہ ہوا ہے ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کی کفایت شعاری، ترتیب میں توازن، منظم انتظام اورحکومت اور مارکیٹ دونوں قوتوں سے فائدہ اٹھانے پر مبنی پانی کے انتظام کے طریقہ کار پرقائم رہا جائے اوردریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کوحقیقی معنوں میں فروغ دیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے اجلاس 2 تاریخ کو چین کے صوبہ حہ نان کے شہر زنگ چومیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم لیو گوزونگ نے اجلاس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ اجلاس میں سی پی سی کی قیادت میں دریائے زرد کے اتنظام کے گزشتہ 80 سالوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں