سردار مسعوو 44

چین، روس اور یورپ کی طرف سے امریکا کو پیغام گیا ہے کہ وہ ایران پر دوبارہ حملہ نہ کرے،سردار مسعوو

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) سابق سفارتکار و صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین، روس اور یورپ کی طرف سے امریکا کو پیغام گیا ہے کہ وہ ایران پر دوبارہ حملہ نہ کرے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسی قوتیں بھی سرگرم ہیں جو چاہتی ہیں کہ خطے میں دوبارہ حملہ نہ ہو۔ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو ایران کا نقصان تو ہوگا ہی ساتھ میں خلیجی ممالک بھی زد میں آئیں گے، اسرائیل کی کوشش ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ کیا جائے۔ چین، روس اور یورپ کی طرف سے امریکا کو پیغام گیا ہے کہ وہ دوبارہ حملہ نہ کرے۔پاکستان پرامید اور بھرپور کوشش کررہا ہے کہ اختلافات کے باوجود دنیا اس مشکل سے نکل آئی ہے، جنگ بندی کے برعکس اسرائیل لبنان کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل سمجھتا ہے کہ سمجھوتہ ہوجاتا ہے تو اس کے عزائم پورے نہیں ہوں گے، اسرائیل نہیں چاہتا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ کرلے ۔

دھمکیوں سے لگتا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود دونوں ممالک حالت جنگ میں ہیں، امریکا کی طرف سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، ایران نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن میں بھی لچک کی کوشش کررہا ہے، ایران نے اشارہ دیا کہ معاہدہ ہونے پر کچھ معاشی پابندیاں نرم کرنے کو تیار ہے۔ امریکا ایران جنگ میں ایک طرف کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف لچک بھی نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں