چیئر مین سینٹ 192

چیئر مین سینٹ کی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید سپاہیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔اپنے بیان میں چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ان بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز اور قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردوں کے خلاف جنگ کی پوری دنیا معترف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کے باعث آج پاکستان زیادہ پرامن ہے جہاں ہر میدان آباد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں