چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل تین رکنی بنچ4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ ہے، توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔