یوسف رضا گیلانی 110

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اعلانِ لاتعلقی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے کے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے کے اقدام سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھ سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ واپس کرنے کے سوال پر جواب دیا کہ تنخواہ واپس کرا دیں، اچھی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں