ٹرمپ 7

ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم جرات مندانہ قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعاون بڑھے گا، تینوں ممالک اپنے دفاع کیلئے زیادہ مؤثر انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دے سکیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ معاہدے مشرقِ وسطیٰ میں اتحاد اور باہمی تعاون کی جانب بہت بڑا اور پہلا اہم قدم ہے، امریکی صدر نے مکہ معاہدے پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں