فیاض الحسن چوہان 114

پی ڈی ایم اتحاد کو لاحق عمران فوبیا اس وقت اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 35 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر وفاق کا کردار اپنا تھوکا چاٹنے کے مترادف ہے۔

آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن اتحاد کسی عوامی اور سیاسی محاذ پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اور پی ڈی ایم کے حصے میں رسوائی، جگ ہنسائی اور ماتم کے سوا کچھ نہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو لاحق عمران فوبیا اس وقت اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے پہلے پی ٹی آئی کے استعفوں کو ٹائپ شدہ قرار دیا، پھر فردا فردا منظور کرنے کی شرط رکھی۔

وفاقی حکومت پنجاب میں اپنی مرضی کی حکومت بنانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ کیپٹن صفدر کو نگران وزیراعظم اور جنید صفدر کو نگران وزیر اعلی لگا لے تو بھی عوام انہیں ووٹ نہیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں