رانا تنویر حسین

پی پی139سے (ن)کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے’ رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست ہمشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتی ہے اور اسی سے کامیابیاں اور کامرانیاں ملتی ہیں ،حلقہ پی پی139ضلع شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار حاجی افتخار بھگو انشا اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی اکثریت مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہے ،مخالفین کے پاس تو لوٹوں کے سوا کچھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسی حلقہ سے (ن)لیگ کے سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے عوام کے مینڈیٹ سے دھوکہ کرکے اپنی وفاداری تبدیل کی ،اب عوام دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی ،مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات بھی اپنی آخرت سنوانے کیلئے میدان میں آئیں ،حکومت سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ،ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے ہم سب کو خلوص نیت سے جدوجہد کرنا ہوگی۔