اعظم نذیر تارڑ 100

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

حافظ آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کاعلاقہ حساس ترین ہے، محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اورملک کے مفاد میں فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے بعد پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بناہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں