لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پیداوار بڑھنے اور سپلائی تیز ہونے سے شدید سردی اور طلب کے باوجود مچھلی کی قیمتوںکمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تاہم مچھلی فرائی کر کے فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں کسی طرح کی کمی نہیں کی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال مچھلی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ اور سپلائی میں اسی رجحان سے تیزی دیکھی جارہی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ رہو مچھلی کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے اس کے 600روپے والی قیمت کے بڑے دانے کی قیمت میں60سے80روپے تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت520سے540روپے تک آ گئی ہے ۔
تاہم قیمتوں کی چیکنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی و جہ سے مختلف مقامات پر مچھلی فرائی کر کے فروخت کرنے والوں نے پرانی قیمتیں بر قرار رکھی ہوئی ہیں ۔









