پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلباء-04 کے داخلے پر پابندی ہوگی پنجاب یونیورسٹی نے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے ایم فل و پی ایچ ڈی کلاسز، امتحانات کا شیڈول کل تک طلب کر لیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطے کے مطابق یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلباء کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان نے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہر ڈیپارٹمنٹ ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کی کلاسز کا ڈیٹا اور نام آر او آفس جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

یونیورسٹی میں ایک مہینے کے دوران صرف پندرہ دن کلاسز ہوں گی۔ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے شیڈول جمع کرانے کے بعد طلباء کو یونیورسٹی انٹری پاس جاری ہوں گے۔ لیبارٹریز میں سائنس ورک کرنے والے طلباء کو بھی یونیورسٹی آنے کی اجازت ہوگی۔