جنرل ہسپتال

پنجاب حکومت کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں قائم مہمان خانوں کا پرنسپل پی جی ایم آئی کا اچانک دورہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں قائم مہمان خانوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مقیم لوگوں سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
جنرل ہسپتال
اس موقع پر دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں اور اُن کے لواحقین نے وہاں موجود سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی ہدایا ت پر انہیں ناشتے اور کھانے کی فراہمی جاری ہے۔
جنرل ہسپتال
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر عبدالعزیز کے علاوہ انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ان مہمان خانوں کی موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے 2فوکل پرسن نامزد کر دیے ہیں جن میں ڈاکٹر حیدر علی بٹ اور ڈاکٹر سعد حسن شامل ہیں۔
جنرل ہسپتال

صحافیوں سے گفتگو میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق جنرل ہسپتال کے مہمان خانے میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جہاں انہوں نے تین شفٹوں میں ڈیوٹی ڈی ایم ایس صاحبان کو روزانہ کی بنیاد پر مہمان خانوں کا دورہ اور معائنہ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ اپنی نوعیت آپ کا طبی ادارہ ہے جہاں بالخصوص سر میں چوٹ لگنے کے سب سے زیادہ مریض لاہور اور پنجاب سے ہی نہیں ملک بھر سے آتے ہیں اور ان دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو شیلٹر اور کھانے پینے کی سہولت دینا بہت بڑی نیکی ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے اس امر پر زور دیا کہ ان مہمان خانوں میں آنے والے ہر شخص کے لئے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کا خطرہ لا حق نہ ہو۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان مہمان خانوں میں سہولتوں کو اسی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ انہیں مزید بہتر بنایا جائے گا۔