لاہور( رپورٹنگ آن لائن)خوبرواداکارہ اثنا شاہ نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ”میں کام کرنے کے لئے خود کو مزید سمارٹ کرناپڑا ہے اور اس کے لئے میں نے بڑی محنت کی ہے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایکسر سائز کرتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامے کے کردار کیلئے مجھے خود کو مزید سمارٹ کرناتھااوراس کیلئے میں نے غیر معمولی محنت کی اوراس کے نتائج بھی سامنے آئے ۔
انہوںنے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ” کی کہانی حقیقی معنوںمیں دل کوچھوجانے والی ہے ۔ سب کرداروںنے بڑی خوبصورتی سے کردارنبھائے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس پراجیکٹ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔









