لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات لاہورہائیکورٹ میں جمع کر ادی گئی ۔
پولیس کی جانب سے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں.
جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق 4 مقدمات فیصل آباد، ایک اٹک اور ایک گوجرانوالہ میں درج ہیں جبکہ 9 مئی کے 11 مقدمات رولپنڈی میں درج ہیں۔