رانا سکندر حیات 10

پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاًاجازت نہیں’وزیرتعلیم پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاًاجازت نہیںتاہم وہ اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سکول مالکان والدین کو سمر کیمپ کیلئے بچوں کو بھجوانے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔رانا سکندر حیات کے مطابق سکولوں کو ماہانہ فیس وصول کرنے سے نہیں روکا تاہم احکامات کیخلاف سمر کیمپ کی فیس لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں