پرویز اشرف 36

پاکستان میں بحالی جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں’ راجہ پرویز اشرف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بحالی جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،بیگم بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق کی جنگ کارکنوں کیساتھ سڑکوں پر لڑی۔

انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت عزم و حوصلے کی علامت اور سیاسی بصیرت کی حامل رہنما تھیں جنہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانا ہو گا، بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں