مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن)نے منشور کی تیاری کے لئے وسیع مشاورت شروع کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے ،ہر پاکستانی کو دعوت ہے کہ وہ تجاویز سے پاکستان کی مدد کرے ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 5 جنوری تک اندرون وبیرون ملک ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہے ،ڈیجیٹل پورٹل لانچ کر دیا ہے http://pmln2024.comآئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، فراہمی انصاف ، معیشت،صنعت وتجارت، زراعت، توانائی ، آئی ٹی،آبی وغذائی تحفظ پر تجاویز دیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم صحت، کھیل، امور نوجوانان، خواتین کی بہبود وترقی، بلدیاتی اداروں پر سفارشات دی جاسکتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق اور اقلیتیں ، جمہوری انتظامی اصلاحات، سیاحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے دیں ، پوپو لیشن مینجمنٹ ، سٹنٹڈ گروتھ ، خارجہ امور، سمندر پارپاکستانی، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں قابل عمل تجاویز دیں۔ انہوںنے کہاکہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی، تعمیر وترقی، مواصلات کے شعبوں میں سفارشات دے سکتے ہیں مزدوروں،

محنت کشوں اور کسانوں کے مسائل، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب، کرپشن کا خاتمہ، تاریخ، قومی ورثہ اور کلچر، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے قابل عمل سفارشات دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک، خصوصی افراد کے لئے اقدامات ، پاپولیشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تجاویز دی جاسکتی ہیں