شہباز شریف 155

پاکستان عالمی برادری کیساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے سیارے کو موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچانا ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر ایک کو اہمیت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں