اسلام آباد(رپورٹنگ آں لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ مکمل ہو گیا ۔ بھارتی حکام کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قید ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی اپنے ملک میں موجود 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ مکمل کر لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنی تحویل میں موجود پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو ن کے ذریعے پاکستان کو دیں۔ فہرست کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔دستاویزات کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں میں 306 ماہی گیر جبکہ 447 دیگر قیدی شامل ہیں
دوسری جانب پاکستان نے بھی اپنے ملک میں موجود 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے بھارتی حکومت کے حوالے کیں ۔یہ فہرستوں کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے مطابق دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی تازہ فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کرتے ہیں۔









