وزیر اعظم محمد شہبازشریف 142

پاکستان اور برطانیہ کے مابین کثیرجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ بدھ کو کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔ کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنمائوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔ اس موقع پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں