فرخ حبیب

پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد( رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اے ڈی پی نے سماجی تحفظ، ادارہ جاتی اصلاحات سے معاشی گروتھ، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور مینو فیکچررنگ شعبے کی کارگردگی میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری اپوزیشن اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہی لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں، معیشیت کا پہپہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا۔