اسحق ڈار 123

پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلبا پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو ”انتہائی تشویشناک”قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں