مصطفی کمال 58

وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو،وزیرصحت

کراچی( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے.

وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی؟ بالکل ہوسکتی ہے، نئے صوبے کی بات اس وقت کرتے ہیں، جب ہمیں حقوق نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں