شرجیل انعام میمن 31

وفاق اور سندھ میں کوئی اختلاف نہیں، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے خیر پور میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاق اور سندھ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اچھے کاموں کے باوجود پیپلز پارٹی پر تنقید کی جاتی ہے، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مشکل وقت میں بھی دفاع کیا، سندھ حکومت نے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں بھی کام ہوں تو خوشی ہوتی ہے، پاکستان بھر سے لوگ مفت علاج کیلئے کراچی آتے ہیں، پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں