وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لیمیٹڈ کے بورڈ کے ڈائریکیٹر کی نامزدگیوں اور تعیناتیوں کی منظوری دی جائے گی۔

ایکسپورٹ امپورٹ بنک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوری اور یوٹیلیٹی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ سرکاری انٹرپرائیزز کی اضافی گرانٹ کی منظوری اور سی ڈی اے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری 2019-20 کی نظرثانی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کے ممبران کی قابلیت اور تجربہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے قانونی معاملات کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔