امیر مقام 128

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام یوم تکبیر کے موقع پر میرپور میں جلسہ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام یوم تکبیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وزیر امور کشمیر بدھ کی سہ پہر کھڑی شریف کے مقام پر جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس جلسہ کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر چوہدری رخسار نے کیا ہے۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت بھی خطاب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں