نہال ہاشمی 24

وفاقی حکومت صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے کوششیں کررہی ہے،گورنرسندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

اس حوالے سے تمام ادارے الرٹ اور رابطے میں ہیں،ہم کوشش کررہے ہیں ان ہرغمال افراد کو رہا کراکے جلد وطن واپس لایا جائے۔ وہ پیر کو گورنر ہائوس میں صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں کے اغوا ہونے والے پاکستانی ملازمین کے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کی قید میں پھنسے افراد کے اہلخانہ گورنرہائوس آئے ہیں۔ میرے علم میں یہ بات آئی ہے بحری قزاقوں نے جہاز کو اغوا کرلیا ہے،گورنر سندھ نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستانیوں کو بھی یرغمال بنالیا ہے۔پاکستانی صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں ہیں لیکن وہ لاوارث نہیں۔

حکومت پاکستان ان کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کرے گی میری وزیر بحری امور سے بات ہوئی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے۔ ہماری ایمبیسی ان سے مکمل رابطے میں ہے ان کو اختیار دے دیا ہے۔ وہ رہائی ہے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی تنظیموں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر خاموشی نہیں کام کیاجارہاہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ بحری قزاقوں کے قبضے میں پاکستانیوں نے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے ۔بحری قزاقی کا معاملہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کیونکہ جہاز کا مالک بھی صومالین ہے اور جہاز تیل لکر صومالیہ ہی جارہا تھا۔صومالیہ کی صورت حال اچھی نہیں ہے۔

یرغمالی افراد کے اہلخانہ میں موجود خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میری آخری بات جمعہ کے دن ہوئی تھی۔وہ لوگ بہت تکلیف میں ہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں۔ بحری قزاقوں کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے ۔ہم گورنر ہائوس آئے ہیں انہوں نے ہمیں امید دلائی ہے۔جب تک ہمارے پیارے وطن واپس نہیں آجاتے چین نہیں آتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں