34

وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کی اولین ترجیح کشمیری عوام کی فلاح و بہبود،پائیدار ترقی اور خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے، امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کی اولین ترجیح کشمیری عوام کی فلاح و بہبود،پائیدار ترقی اور خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں آزاد جموں و کشمیر کی امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سیکرٹری امورِ کشمیر ظفر حسن اور ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کی اولین ترجیح کشمیری عوام کی فلاح و بہبود، پائیدار ترقی اور خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں