اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرم میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی پرخراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
جمعرات کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے، آپریشن میں 23 دہشت گرد واصلِ جہنم کیے جانے پر فورسز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے دشمنوں کے خلاف متحد اور مضبوط ردعمل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔
قوم اپنے محافظوں کی ہمت، عزم اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ دہشت گردی کے سہولت کار اور سرپرست عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ پاکستان کے امن و استحکام کے لییسکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔









