سید ناصر حسین شاہ 43

وزیر بلدیات سندھ کی متاثرین گل پلازہ کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے متاثرین گل پلازہ کو مکمل مالی امدادی فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی پر خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ گل پلازہ کو مکمل گرانے اور ملبہ اٹھانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثر میں گل پلازہ کو اسان قرض فراہم کرے گی۔ درخواست دینے پر متاثرین کو ایک کروڑ روپے تک کا سستا قرض سندھ حکومت دے گی۔

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ نئی عمارت میں پارکنگ اور ایگزٹ راستے پہلے سے زیادہ تعمیر ہوں گے۔ پلازہ کی نئی عمارت میں دکانیں اتنی ہی ہوں گی جتنی پہلے تھیں۔ گل پلازہ کے 300 مزید متاثرین کو ائندہ دنوں میں چیکس دیے جائیں گے۔ گل پلازہ متاثرین کے کلیمز تین لاکھ سے پانچ کروڑ روپے فی دکاندار تک موصول ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں