اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 155

وزیر اعظم اوروزیر خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا لاڑکانہ کے مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ،متاثرین کے مسائل سنے

لاڑکانہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہفتہ کوسندھ کے ضلع لاڑکانہ کے مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے مسائل سنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسز اور انتظامیہ کے افراد سے ملاقات بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سیلاب سے ہونے والی تباہی پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں