مریم نوازشریف 10

وزیراعلیٰ کا حوالدار لالک جان شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی پیغام میں نشان حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اورکہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔حوالدار لالک جان شہید دلیری، استقامت اور بہادری کی اعلیٰ ترین مثال ہیں۔

حوالدار لالک جان شہید قوم کے ہیرو ہیں،ہمیشہ ہمارے دلوں میں ان کی یاد زندہ رہے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والے شہدا ہماری شان، ہماری آن ہیں اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں۔ارض وطن پرجانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کا قرض کبھی اتارا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں