مریم نوازشریف 11

وزیراعلیٰ مریم نواز کی مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری انتظامیہ اور امدادی کارکن فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری ایکسپریس وے حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او مری زخمیوں کی عیادت کے لئے پمز ہسپتال پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں