لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 21سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔









