شہباز شریف 61

وزیراعظم کا13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز ایک منظم پلان کے تحت دھشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں