حافظ نعیم الرحمن 28

وزیراعظم کا خیرمقدمی بیان کسی صورت قبول نہیں ،حافظ نعیم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے صدر ٹرمپ کے غزہ سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کرنے کے بیان کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے ۔ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔

امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جارہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا مترادف ہے ۔ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں