فواد چودھری 266

وزیراعظم کاآئینی موقف ماناجاتاتوانتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف ماناجاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا، آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں فری اینڈ فیئر قانون کے مطابق انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں honest، فیئر، فری، قانون کے مطابق الیکشن organise اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ۔ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی۔

وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن process پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاآئینی موقف ماناجاتاتوانتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں