شہباز شریف 106

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں