شہباز شریف 108

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں