شہباز شریف 103

وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں