وزیراعظم شہباز شریف 187

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں