وزیراعظم شہبازشریف 91

وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل (منگل کو) روانہ ہوں گے، وہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریبا چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم یواین سی سی ڈی کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں