میاں عامر محمود 8

نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے حکمران بھی آئے، ہمیں حکمران بدلنے کے بجائے نظام بدلنا ہوگا، نئے صوبے بننے سے اخراجات کم ہوں گے، گورننس بہتر ہو گی، نوجوان بہتر گورننس چاہتے ہیں۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ’میرا صوبہ، میرا نظام‘ آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے کہا کہ چودھری عبدالرحمان ہمارے نوجوانوں کو درست راستہ دکھارہے ہیں، دنیا میں تمام میئر، گورنرز ہمیشہ اپنے صوبے اورگورننس کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک نے آبادی بڑھنے کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے ہیں، نئے صوبے بننے سے خرچے کم ہوں گے، یہ خیال غلط ہے کہ نئے صوبوں سے خرچے بڑھیں گے۔

پنجاب ہر سال بلوچستان کو اربوں روپے دے رہا ہے

چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے کہا کہ پورے پاکستان میں پنجاب کو گالی دی جاتی ہے، دیکھنا ہوگا اس نفرت کی وجہ کیا ہے، پنجاب ہر سال بلوچستان کواربوں روپے دے رہا ہے، پھر بھی پنجابیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کربسوں سے اتار کرمارا جاتا ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ پنجاب کے لوگ تیار ہیں کہ چھوٹے صوبے بنائے جائیں، بلوچستان کے 8 ڈویژن میں صوبے بنیں گے، بلوچستان کے صوبے سب سے زیادہ امیر ہوں گے، چھوٹے صوبوں میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، دوسرے نمبرپرسندھ کے نئے صوبے امیر ہوں گے، آج ہمارے پاس موقع ہے کہ اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے قدم اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں