سید ناصر حسین شاہ 12

ناصر شاہ کی گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چھینا جاتا رہا، تاہم اس مرتبہ عوام نے بھرپور حمایت کے ذریعے پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو دہائیوں سے قائم سیاسی حصار کو توڑ دیا ہے اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاخیر کا شکار انتخابی نتائج فوری جاری کیے جائیں تاکہ جمہوری عمل کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں