فواد چودھری

نااہل سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں،فواد چودھری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں، آٹا نہیں، بجلی نہیں، قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔