ریشم 42

میں چاہتی ہوں جس سے شادی ہو وہ عزت اور احترام کرنے والا ہو’ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں میری جس سے شادی ہو وہ عزت اور احترام کرنے والا ہو ،میں نے اپنے دل میں باتوں کا ڈھیر جمع کر رکھاہے جو صرف اسے سنائوں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میری آج تک کوئی منگنی نہیں ہوئی ، میں چاہتی ہوں میری جس سے شادی ہو بس پھر وہی شادی ہو ۔

اس کی خصوصیات میں یہ ہونا چاہیے چاہیے کہ عزت و احترام کرنے والا ہو ، میں کھانے بہت اچھے بناتی ہوں اسے اپنے ہاتھوں سے کھانے بنا کر کھلائوں ۔ میرے دل میں باتوں کا ڈھیر جمع ہے جو میں نے آج تک کسی کو نہیں بتائیں وہ صرف اسے سنائوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات میں خوش رہنے والی انسان ہوں مجھے دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اچھا نہیں لگتا اور یقینی طور پر میں بھی دوسروں سے یہی امید رکھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں